سائفر کیس: چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہوگی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے۔
عدالت نے کیس میں دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔
یہ پڑھیں : سیکریٹ عدالت کے جج چھٹی پر، سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












