اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

معلوم نہیں کہ اب تک برف پگھلی ہے یا نہیں:شاہ محمود قریشی

26 ستمبر, 2023 11:00

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ معلوم نہیں کہ اب تک برف پگھلی ہے یا نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بےگناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے، 40سال سیاست کی، 39 سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا،صحافی عمران ریاض کو رہا کردیا، صحافیوں کو مبارکباد۔

شاہ محمود نے کہا کہ اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا،عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائےگا،ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بن گیا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں، 1971 میں پاکستان کو ٹوٹتے دیکھا ہے، آج اپنی آنکھوں سے ملک کو ڈوبتے دیکھا ہے۔

یہ پڑھیں : حکمت عملی تیار : عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر شاہ محمود قریشی پارٹی فیصلے کریں گے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔