خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی : 3 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلے میں کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
یہ پڑھیں :کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے دہشت گرد گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












