چئیرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے حکم کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ چئیرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
یہ پڑھیں : سائفر کیس : اٹک جیل میں سماعت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












