اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

سی ٹی ڈی نے بھتہ خوری میں ملوث2اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

26 ستمبر, 2023 14:55

پشاور : سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث2اہم دہشت گرد وں کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوری میں ملوث2اہم دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا، دہشتگرد سیاستدانوں کو بھی دھمکی آمیز فون کرتے تھے ،دہشت گرد بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے ، سابق سینیٹر کو بھتے کی کال آئی تھی ۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں ، دہشت گردوں کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں ، دونوں دہشتگردوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار دہشت گردزمان فیض اور سعید اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے ۔

عمران شاہد نے بتایا کہ دہشت گردوں سےبھتہ خوری میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمدکرلئے ہیں، مختلف شہروں کے کاروباری حضرات کے وزیٹنگ کارڈز بھی برآمدکئے ہیں،دہشت گرد بذریعہ واٹس ایپ و موبائل کالز سے بھتے کا مطالبہ کرتے تھے۔

یہ پڑھیں : خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی : 3 دہشت گرد ہلاک

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔