اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

خیبر پختونخواہ : سیاحوں کی آمد کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

27 ستمبر, 2023 11:54

پشاور : صوبے خیبر پختونخواہ میں سیاحوں کی آمد کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،محکمہ سیاحت وثقافت خیبرپختونخوانے 9 ماہ کی سیاحتی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورت کے مطابق9 ماہ کے دوران صوبےبھر میں ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ہے۔

رواں سال ابتک 3ہزار369 غیرملکی سیاحوں نے خیبر پختونخواکے سیاحتی مقامات کی سیر کی،جب کے مجموعی طورپر ایک کروڑ11 لاکھ 20ہزار 535 سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

گزشتہ سال کی نسبت امسال 22 لاکھ 60ہزار 899 سیاح زیادہ آئے ہیں۔

 یہ پڑھیں : نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہسپانوی سیاح انتقال کرگیا

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔