نگراں حکومت کا غیر قانونی مقیم 11 لاکھ افغان باشندوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : نگراں وفاقی حکومت نے غیرقانونی مقیم 11 لاکھ افغانی باشندوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
افغان شہری دہشتگردی، ڈالر، چینی اور کھاد اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ہے، پلان کے تحت غیرقانونی طور پر مقیم 11لاکھ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔
غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردوں کو فنڈنگ اور سہولت کاری میں بھی ملوث ہیں۔ غیرقانونی طور مقیم غیرملکیوں سے پاکستانی کی سکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
2021میں امریکہ کے افغانستان سے جانے کے بعد 4لاکھ افغانی غیرقانونی طور پر پاکستان آئے، 7 لاکھ افغانیوں نے پاکستانی میں رہائش کے ثبوت کی تجدید نہیں کروائی۔
زرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں غیرقانونی طور پر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کروانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اور تیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کو نکالا جائے گا، وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا ہے۔
یہ پڑھیں : پاک افغان تنازع: طور خم بارڈر 9 روز بعد کھول دی گئی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












