جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

فارم اپ لوڈ نہ کرنےکا کیس، عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

06 مارچ, 2024 11:05

 

اسلام آباد: فارم45اور47ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف کیس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئی۔

وکیل نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ 8فروری کو انتخابات ہوئےمگر متعلقہ دستاویزات اپلوڈ نہیں کیے گئے، 14دنوں میں فارم اور متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ضروری ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئےآئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، عوام کے مینڈیٹ کے بغیر آنے والی حکومت کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ کسی کا حق چھین کر آپ کامیاب نہیں ہو سکتے،حکومت دلوں پر ہوتی ہے یہ فرعونیت ہوتی ہے جو زبردستی مسلط ہوتے ہیں۔

یہ پڑھیں :جڑانوالہ میں مسیحی برادری پر تشدد پر گہرا دکھ ہوا، علامہ راجہ ناصر عباس

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔