کراچی ایکسپو سینٹر میں 28ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا کامیاب آغاز، ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی سی این ایشیا کی تین روزہ نمائش کامیابی سے جاری ہے، جو پاکستان کی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گئی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور معاونت سے منعقد ہونے والی یہ 28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 نمائش پاکستانی ٹیک کمپنیوں اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے درمیان آپس میں روابط قائم کرنے کا ایک بہترین اور موثر ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔
اس تین روزہ تقریب میں 350 سے زائد عالمی مندوبین، 18 ہزار 500 سے زائد اعلیٰ سطحی کاروباری شخصیات اور 75 ہزار سے زائد تجارتی وزیٹرز نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کا کورنگی فشریز ہاربر پر میری کلچر اسٹیٹ کے قیام کا منصوبہ
اس عالمی نمائش میں چین، آذربائیجان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، ترکیہ، مصر، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے عالمی شرکاء نے اپنے اسٹالز لگائے اور وفود شریک ہیں۔
ایونٹ کے دوران مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، فن ٹیک اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز پیش کی جا رہی ہیں۔
یہ نمائش پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں کو براہ راست عالمی منڈیوں سے جوڑنے اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو تیزی سے فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











