امریکا کا شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مودی کی مبارکباد کا خیرمقدم

امریکا نے شہبازشریف کو بھارتی وزیراعظم کی مبارکباد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کو بھارتی وزیراعظم کی مبارکباد کا امریکا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور بھارت کیساتھ پر امن اور تعمیری تعلقات چاہتے ہیں۔
میتھیوملر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پر امن بات چیت کا خیر مقدم کرینگے، بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین پاکستان او ربھارت نے کرنا ہے۔
میتھیوملر نے مزید کہا کہ سکھوں پر حملے سے متعلق تفتیش میں کیا پیشرفت ہوئی، میری معلومات کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ پڑھیں : نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف جنگ کررہی ہے : صدر پاکستان
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












