امریکی اورفرانسیسی جنگی جہازوں پرحوثی مجاہدین کے37ڈرون حملے

حوثیوں کے فوجی تر جمان یحیٰ ساریہ کے مطابق بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں ا یک مال بردار‘ امریکی اور فرانسیی جنگی جہازوں پر37 ڈرون حملے کئے گئے ۔
جب کے امریکا اور فرانس کی فورسز نے بحیرہ احمر میں فرانسیی طیارہ بردار اور امریکی جہاز کو نشانہ بنانے والے یمنی حوثیوں کے درجنوں ڈرو نز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے،دعوے کے مطابق 15ڈرون مار گرائے گئے۔
یہ ڈرونز خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس کی حامی مغربی قوتوں کے مفادات اور بحری ٹریفک کو نشانہ بناتے ہیں۔
زرائع کے مطابق فرانس نے اپنے جنگی جہاز خطے میں تعینات کررکھے ہیں ،جبکہ جبوتی اور متحدہ عرب امارات میں امریکا اور فرانس کے فضائی اڈے ہیں ۔
یہ پڑھیں : کیا امریکا اور دیگر اتحادی اسرائیل کی فوجی امداد بند کر رہے ہیں؟
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










