منگل، 28-جولائی،2026
منگل 1448/02/14هـ (28-07-2026م)

سعودی عرب کا قابل اور اہل افراد کو شہریت دینے کا اعلان

05 جولائی, 2024 14:35

سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قابل اور اہل افراد کو شہریت کا اعلان کردیا، اس حوالے سے شاہی فرمان بھی جاری کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان کے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ متعدد سائنسدانوں، طبی ڈاکٹروں، محققین، جدت طرازوں، کاروباری افراد اور منفرد مہارت کے حامل ممتاز ٹیلنٹ کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا۔

یہ اعلان مذہبی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں میں ماہرین اور غیر معمولی عالمی صلاحیتوں کو راغب کرنے کی سعودی عرب کی کوششوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقصد کے مطابق ہے جس کا مقصد ایک پرکشش ماحول پیدا کرنا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کینیڈین شہریت حاصل کرنے کے آسان طریقے جانتے ہیں؟

امریکی شہریت سے متعلق جو بائیڈن کا بڑا اعلان

سنہ 2021 میں بھی اسی طرح کا ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا جس کے تحت ان شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے پہلے گروپ کو سعودی شہریت دی گئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔