ہفتہ، 25-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

بجلی چوری روکنے والے ایف آئی اے افسران خود کرپشن میں ملوث نکلے

26 جولائی, 2024 17:28

پاور سیکٹر میں کرپشن اور بجلی چوری روکنے کی حکمت عملی الٹی پڑ گئی۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

موصول دستاویز کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کو چارج شیٹ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی چوری، کرپشن روکنے اور وصولیاں بہتر بنانے کیلئے ایف آئی اے افسران کو تعینات کیا تھا مگر کمپنیز میں تعینات افسران دیانتداری سے خدمات سرانجام نہیں دے سکے۔

پاور ڈویژن نے ایف آئی اے افسران کی دیانتداری پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے بعض افسران پر بدعنوان عناصر اور صارفین کو تحفظ دینے کا الزام ہے جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان نے وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن کو ایف آئی اے افسران کے کردار سے متعلق شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔