منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

بیوی کو بغیر پاسپورٹ بیرون ملک چھوڑ کر فرار ہونیوالے شخص کو قید کی سزا

13 نومبر, 2024 11:45

آسٹریلیا کی ایک عدالت نے سوڈانی نژاد آسٹریلوی شہری محمد احمد کو اپنی بیوی کو پاسپورٹ کے بغیر سوڈان میں چھوڑنے پر چار سال قید کی سزا سنادی۔

وکٹوریہ میں رپورٹ ہونے والا یہ تاریخی کیس انسانی اسمگلنگ کی ایک شکل "ایگزٹ اسمگلنگ” کے الزام کے تحت اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جس میں لوگوں کو ان کی مرضی کے خلاف ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے یا دھوکہ دیا جاتا ہے۔

اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ سوڈان جانے کے تین ماہ بعد احمد نے بچوں کے ساتھ میلبورن واپس آنے سے قبل اپنی بیوی کا پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات چوری کرلیے۔

اس واقعے سے قبل احمد نے خفیہ طور پر اپنی بیوی کے ویزے کی حمایت واپس لے لی تھی اور الزام لگایا تھا کہ اس نے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران جج فرینک نے اس بات پر زور دیا کہ احمد کے اقدامات منصوبہ بند تھے۔

عدالت کو پتہ چلا کہ ان کی اہلیہ کا ویزا بحال کرنے اور آسٹریلیا واپس آنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگا، جس کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ مل گئیں۔

عدالت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ احمد کے اقدامات اسمگلنگ سے متعلق دھوکہ دہی کے مترادف ہیں کیونکہ اس نے اپنی بیوی کو مسلسل یقین دلایا کہ وہ آسٹریلیا واپس آئے گی۔

قابل ذکر ہے کہ 16 ماہ کی جدوجہد کے بعد متاثرہ خاتون بالآخر آسٹریلیا واپس آ گئی لیکن احمد نے ابتدائی طور پر اسے بچوں کو دیکھنے سے روک دیا۔

قانونی لڑائی کے بعد آخر کار متاثرہ خاتون کو بچوں سے دوبارہ ملنے کی اجازت دے دی گئی جب کہ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد احمد نامی شخص کو تین سال قید کی سنادی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔