منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا

13 نومبر, 2024 10:35

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ کے 23 سالہ بیٹے نے ہارمون ری پلیسمنٹ تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کرالی جس کے بعد وہ اب لڑکی بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تبدیلیٔ جنس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شروع سے محسوس ہو رہا تھا میں وہ نہیں ہوں جو شناخت مجھے دی گئی۔

آریان نے اپنی انسٹاگرام کی طویل پوسٹ میں لڑکے سے لڑکی بننے کے عمل تک کے مراحل کو بیان کیا اور ان مشکلات کا ذکر کیا جس سے وہ برسوں تک لڑتا رہا۔

22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے والے آریان نے 2023 میں ہارمون تھراپی کروانا شروع کیں اور وہ 11 ماہ بعد ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anaya Bangar (@anayabangar)

آریان نے اپنا نام عنایہ رکھا اور اس نئی شناخت کے ساتھ انہوں نے اپنے شوق اور جنون کرکٹ کو بھی جاری رکھا اور اس وقت وہ برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہے۔

کرکٹ کی دلدادہ عنایہ (سابق آریان) نے ٹرانس جینڈرز کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کے نئے قانون پر مایوسی بھی کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی شہر مانچسٹر میں مقیم عنایہ (سابق آریان) اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں دھونی، ویرات کوہلی سمیت دیگر بھارتی کوکٹرز کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔