ایران اور روس نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

ایران اور روس نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا
ایران اور روس نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بینکاری نظام کو منسلک کر دیا۔
ایران اور روس نے اپنے بینکاری نظام کو منسلک کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے شہریوں کو سرحدوں کے آر پار اپنے بینک کارڈ استعمال کرنے کی اجازت ملے گی۔
اس اقدام کا مقصد اقتصادی پابندیوں کو نظر انداز کرنا اور مالی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ اقدام ایران کے لیے ایک اہم قدم ہے جسے متعدد امریکی پابندیوں کا سامنا ہے جس کے باعث ایران کے عالمی مالیاتی روابط محدود ہوئے۔
فی الحال روس میں اے ٹی ایمز میں صرف ایرانی بینک کارڈز استعمال کیے جا سکتے ہیں لیکن اس شراکت داری کا مقصد جلد ہی باہمی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔
رپورٹس مین بتایا گیا کہ ایران کے انٹر بینک نیٹ ورک شہاب کو روس کے میر سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا جو بیرون ملک ایرانیوں کے لئے لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
توقع ہے کہ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون میں اضافہ ہوگا اور ترکیہ، عراق اور افغانستان جیسے ہمسایہ ممالک کو بھی اسی طرح کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ جون میں ایران اور روس نے بینکاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق روسیوں کو ایران کے اندر بھی اپنے بینک کارڈ استعمال کرنے کی اجازت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔
روس سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) کے متبادل کے طور پر ایک بین الاقوامی ادائیگی پلیٹ فارم کی تخلیق کا پر زور حامی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












