اسرائیل کے غزہ و لبنان پر وحشیانہ حملے، مزید 50 افراد شہید

اسرائیل کے غزہ و لبنان پر وحشیانہ حملے، مزید 50 افراد شہید
اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر وحشیانہ حملے جاری ہیں اور حالیہ حملے میں مزید 50 مظلوم لبنانی اور فلسطینیوں نے نے جام شہادت نوش کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 0اسرائیل نے بیروت پر شدید بمباری کی، چار مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 25 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
صیہونی افواج کے حملوں میں شہید ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ادھر اسرئیلی فوج نے غزہ پر بھی بمباری کی، دیر البلاح پر حملے میں مزید 25 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میںشہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 712 ہوگئی۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل پر جوابی حملے کرکے صیہونی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں چھ فوجیوں کی ہلاکت کا بھی اعتراف کیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












