پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا
پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو شاندار سفارتی خدمات کے اعتراف میں گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ انہیں بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کے دوران دیا گیا۔
پاکستان میں عالمی عوامی سفارت کاری کے ادارے "ڈپلومیٹک انسائٹ” نے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی ایتھوپیا اور پاکستان کو قریب لانے کے لیے غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اعزاز سے نوازا۔
گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ کی چھٹی تقریب 2024 اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک کے سفراء، سفارتی عملہ، پارلیمانی اراکین، سرکاری اہلکار، کاروباری برادری، تعلیمی ادارے، میڈیا اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ، جو ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں، نے آسٹریلیا، بحرین اور پاکستان میں ایتھوپین مشنز کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے، جنہیں سرکاری سطح پر سراہا گیا۔
اس سے پہلے بھی انہیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ انہیں نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے امن ایوارڈ اور کامسٹیک کی جانب سے دو ملکوں کے درمیان اخوت کے فروغ پر ایوارڈز مل چکے ہیں۔
ایتھوپیا کے سفیر نے کراچی میں ایتھوپین ایئرلائنز کا آغاز کیا، پاکستان سے دو 80 رکنی تجارتی وفود کو ایتھوپیا بھیجا اور ایتھوپیا سے ایک 50 رکنی وفد کو پاکستان مدعو کیا۔
ان کے دو سالہ سفارتی مشن میں تجارت، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد کے "گرین لیگیسی انیشی ایٹو”، ایک شجرکاری مہم، کا آغاز بھی ڈاکٹر جمال بکر کی کاوشوں میں شمار ہے۔
سب سے بڑھ کر، ڈاکٹر جمال بیکر نے ان دو قدیم تہذیبوں کو قریب لاکر حکومت سے حکومت، عوام سے عوام، کاروبار سے کاروبار اور معاشرے کے دیگر طبقات کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










