اسرائیل کا لبنانی عمارت پر حملہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا

فوٹوگرافر نے اسرائیلی حملے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا
بیروت: فوٹو جرنلسٹ نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں رہائشی عمارت پر گرتے بم کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں جاری حزب اللہ اسرائیلی جنگ کے دوران متعدد بار ایسے مناظر سامنے آئے جن میں کیمرے کی آنکھ نے جنگ کے دوران ہونے والے حملوں کے لمحات کو دکھایا۔
مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ
2 روز قبل بھی ایسوسی ایٹ پریس کے فوٹو گرافر (فوٹو جرنلسٹ) حسن عمار نے بیروت کی ایک عمارت پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے دوران جنگی طیاروں سے عمارت پر گرائے گئے بم کے عمارت سے ٹکرانے کے لمحات کو عکس بند کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعے کے دن اسرائیل نے بیروت کے ایک علاقے میں واقع کچھ عمارتوں میں رہنے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد حسن عمار سمیت بہت سے افراد عمارت سے کچھ دور جمع ہوگئے جہاں پھر کچھ دیر بعد اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے تباہ کردہ عمارت سے اے پی کے فوٹو گرافر عمار حسن کی ذاتی طور پر بہت سے یادیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ اسی علاقے سے کچھ دور پلے بڑھے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












