اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد ہزاروں بے گھر جنوبی لبنان پہنچ گئے

اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد ہزاروں افراد جنوبی لبنان پہنچ گئے
بیروت: اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین لبنان میں 13 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد ہزاروں لبنانی شہری اپنے گھروں پر پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندے معاہدے کے بعد ہزاروں لبنانی شہریوں نے جنوب میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، لیکن اسرائیل نے متنبہ کیا ہے کہ بعض علاقوں میں واپس جانا ابھی محفوظ نہیں ہے۔
لبنان سے بی بی سی کے نامہ نگار ہیوگو باچیگا نے خبر دی ہے کہ بیروت سے مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام ہے اور گاڑیاں خاندانوں، سوٹ کیسوں اور گدوں سے بھری ہوئی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اعلان کیے جانے والے معاہدے کے تحت لبنانی فوج جنوب میں متوقع طور پر 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین ایک سال بعد جنگ بندی کا آغاز
مزید پڑھیں:حزب اللہ کیساتھ اسرائیل کا جنگ بندی معاہدہ سے غزہ میں امن کی اُمیدیں بڑھ گئیں
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے کو دشمنی کے مستقل خاتمے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں 60 دن کے اندر لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلاء شامل ہے۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ بندی کا اطلاق لبنانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ہوا جس سے لبنان کے قصبوں اور شہروں پر اسرائیلی حملوں اور جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کا مستقل خاتمہ ہو سکے گا۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں غزہ شہر کے علاقے زیتون کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے 13 افراد بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں کم از کم 44,249 فلسطینی شہید اور 104,746 زخمی ہو چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












