حزب اللہ نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا ”بھرم” خاک میں ملادیا

حزب اللہ کا جنگ سے متاثرہ خاندانوں کو 77 ملین ڈالر نقد دینے کا اعلان (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہاتھوں بدترین شکست اور جنگ بندی معاہدے نے اسرائیل کو شکست خوردہ بناڈالا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم خاک میں ملادیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نیتن یاہو نے امریکی ٹیکس دہندگان سے اربوں ڈالر ہتھیائے لیکن اسکے باوجود حزب اللہ کو شکست دینے سے قاصر رہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین 13 ماہ بعد جنگ بندی کا آغاز
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد نیتن یاہو جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوا، اسرائیل کو چاہیے دشمن کے ہاتھوں شکست کا اعتراف کرے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے سامنے ہتھیار کیوں ڈالے؟ حمایتی نیتن یاہو خلاف ہوگئے
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حزب اللہ کیساتھ 13ماہ تک جاری رہنے والی جنگ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر مجبور ہوا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












