پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ (فوٹو: فائل)
حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا منصوبہ بنالیا۔
جی ٹی وی کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کاامکان ہے، وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی تک اضافہ متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 4 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کے الیکٹرک نے کراچی والوں سے کتنے کروڑ اضافی وصول کیے؟
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












