اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

جنید جمشید نے کتنی شادیاں کیں تھی؟ بیٹے کے انکشافات

28 نومبر, 2024 19:22

مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے نے پہلی بار اپنے والد کی شادیوں پر کھل کر انکشاف کردیا۔

شوبز انڈسٹری کی چکا چوند اور موسیقی کے میدان کو خیرباد کہنے والے جنید جمشید کے بیٹے بابر جمشید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور نجی زندگی اور والد سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے۔

بابر جنید جمشید نے بتایا کہ ان کے والد نے زندگی میں 3 شادیاں کیں تھی، "میری والدہ کے علاوہ والد کی دو مزید بیویاں تھیں، ان میں سے ایک اہلیہ والد کے ساتھ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئیں جبکہ دیگر دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف چار بہن بھائی ہیں”۔

مزید پڑھیں: دھوکا دیکر شادی کرنا معمول بن چکا ہے! حریم کا انکشاف

بابر نے اپنے والد کے ساتھ ایک گفتگو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جنید جمشید نے ایک بار ان سے کہا "لوگ کہتے ہیں کہ میں نے متعدد شادیاں کی ہیں، لیکن کیا میں نے کبھی تمہاری والدہ یا تم لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی؟” بابر نے جواب دیا: "نہیں بابا، آپ نے ہمیشہ اپنی ذمے داریاں پوری کیں اور ہمیں بے حد پیار دیا”۔

مزید پڑھیں: ماں کا کردار کیوں دیا؟ اداکارہ نے فلم ٹھکرادی

واضح رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے۔

معروف نعت خواں نے موسیقی کو چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کی تھی اور اپنی زندگی کے آخری لمحات بھی تبلیغ اسلام میں گزارے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔