غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید
تل ابیب: اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں بیت لاہیا کیمپ پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 75فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوسز کی جانب سے زخمیوں کی مدد کو جانے والے امدادی کارکنوں پر بھی حملے کیے گئے، تاہم شمالی غزہ سے ابھی تک 19 لاشیں نکالی جاسکی ہیں، درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں میں بھوک اور مصائب ‘تباہ کن’ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ لبنان میں جنگ بندی کے چوتھے روز میں داخل ہونے کے ساتھ ہی حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ اپنی تحریک کی جنگ میں "الہی فتح” کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے، درجنوں شہید
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریبا 100 فلسطینیوں کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں، جن میں شمالی قصبے بیت لہیا میں دو گھروں پر فضائی حملوں میں 75 افراد شہید ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں کم از کم 44,363 فلسطینی ہلاک اور 105,070 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دن حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم 1،139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا۔
غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3961 افراد شہید اور 16520 زخمی ہو چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












