آئی سی سی کا بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے اہم مشورہ

عالمی بورڈ کا بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے اہم مشورہ
کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امید سامنے آگئی۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کے فارمولے پر اتفاق کیا تو معاملہ ووٹنگ پر نہیں جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نئے فارمولے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کرنا ہے پھر بات آگے بڑھے گی اور تینوں فریق نئے فارمولے کے کسی نتیجے پر پہنچے تو ممکن ہے بورڈ میٹنگ کی ضرورت پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل! پاکستان مان گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر فارمولا طے پانے پر بورڈ ممبرز کو آگاہ کردیا جائے گا، اس فارمولے کا نام ہائبرڈ نہیں ہوگا بلکہ اسے کوئی اور نام دیا جائے گا۔
بھارت کی طرح پاکستان بھی انڈیا میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا جب کہ آئی سی سی بھی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے پارٹنر شپ فارمولے پر غور کر رہا ہے اور آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو فارمولا ماننے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فارمولے کا مقصد پاکستان کی جانب سے قانونی کارروائی سے بچنا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور وینیوز کا معاملہ آج یا کل میں حل ہونے کی امید ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












