اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

بنگلادیش کی سمندری راستے سے عازمینِ حج کو بھیجنے کی تیاری

01 دسمبر, 2024 18:26

بنگلادیش نے 40 سال بعد عازمینِ حج کو سمندری راستے سے بھیجے کی تیاری شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی حکام عازمینِ حج کو دوبارہ سمندری راستے سے بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد اگلے سال شروع ہونے والے سفری اخراجات میں نمایاں کمی لانا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19 وبائی امراض کے بعد بین الاقوامی ہوائی کرایوں میں اضافے کے بعد سے چونکہ بہت کم لوگ حج کے متحمل ہوسکے ہیں تو سب سے زیادہ آبادی والا مسلم اکثریتی ملک بنگلادیش گزشتہ چند سالوں سے اپنا حج کوٹہ پورا کرنے کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے بینک ہفتہ، اتوار بھی کھلیں گے

گزشتہ ماہ جدہ میں بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور خالد حسین کی سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی تھی، جس میں سمندری راستے سے سفرِ حج کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں موجود ڈھاکا کے ایلچی بریگیڈیئر جنرل ایس ایم رقیب اللہ نے جمعرات کو عرب نیوز کو بتایا کہ سفری معاملات پر پہلا سیشن اگلے ہفتے ہونا تھا۔

انہوں نے کہا، "ہمیں سعودی اتھارٹی سے حجاج کے سمندری سفر کے حوالے سے تصدیق موصول ہوئی ہے۔ اس معاملے پر رابطہ کاری اجلاس 3 دسمبر کو جدہ میں ہو گا”۔

اگلے سال کا حج سیزن چار سے نو جون کے درمیان ہو گا۔ اس دوران سمندر کے راستے عازمین کو بھیجنا شروع کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے بنگلادیشی حکام حج پیکج کے اخراجات کم کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

موجودہ 2025 پیکج کی قیمت تقریباً 4,000 ڈالر ہے۔

واضح رہے سمندری راستے سے سفر کے اخراجات میں تقریباً 900 ڈالر کی کمی ہوگی جس سے عازمین کو نمایاں بچت ہوگی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔