پہلا ٹی20؛ پاکستان نے زمبابوے کو روند ڈالا

پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 57 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عمیر بن یوسف 16، صائم ایوب 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان اور طیب طاہر نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
زمبابوے کے بالرز گریں شرٹس کی محض 4 وکٹیں حاصل کرسکے، رچرڈ نگاروا، سکندر رضا اور ریاں بدل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز اچھا نہ رہا، 12 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری جبکہ بعد میں آنے بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے۔
زمبابوین ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، مارومانی 33 اور کپتان سکندر رضا 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












