اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ انڈیکس ایک لاکھ 3ہزار سے تجاوز کر گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 62 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھی جا رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1800 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 3 ہزار 62 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی سنگ میل عبور کر لیا
100 انڈیکس نے 16 ماہ کے دوران 40 ہزار سے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کیا تھا جو دنیا کی کسی بھی اسٹاک ایکسچینج سے بہتر پوزیشن ہے۔
خیال رہے کہ گزشتتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ کی حد کو چھو لیا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے ہو گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












