جو بائیڈن نے اپنے ہی مجرم بیٹے کو صدارتی معافی سے نواز دیا

جو بائیڈن نے اپنے ہی مجرم بیٹے کو صدارتی معافی سے نواز دیا
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس میں اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معافی دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی سے نواز دیا۔
ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی رہائی کیلئے بائیڈن کو لکھے گئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار
ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے جس میں انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا جس پر جج نے انہیں خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ صدر جوبائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر صدر بائیڈن نے اس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معافی دینے کا اعلان کردیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












