اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

شامی اور روسی فوج نے باغیوں پر حملے تیز کردیے، درجنوں ہلاک

02 دسمبر, 2024 13:39

شام میں حزب اختلاف کے زیر انتظام چلنے والی ریسکیو سروس ‘وائٹ ہیلمٹس’ نے بتایا کہ شمال مغربی شام میں شامی حکومت اور روس کے فضائی حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی اور شامی لڑاکا طیاروں نے شمالی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر ادلب کو نشانہ بنایا جبکہ شامی صدر بشار الاسد نے حلب شہر میں داخل ہونے والے باغیوں کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے حالیہ دنوں میں باغیوں کے زیر قبضہ کئی قصبوں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک حملے میں ادلب کے وسط میں ایک پرہجوم رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جو ترک کی سرحد کے قریب باغیوں کے انکلیو کا سب سے بڑا شہر ہے۔

جائے حادثہ پر موجود امدادی کارکنوں کے مطابق اس حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

شامی فوج اور اس کے اتحادی روس کا کہنا ہے کہ وہ باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں اور شہریوں پر حملے کی تردید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جنگجوؤں کا شہر پر قبضہ، فوج انخلا پر مجبور

وائٹ ہیلمٹس کے مطابق ادلب، اس کے آس پاس اور حلب کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں دیگر اہداف پر ہونے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں دس بچے بھی شامل ہیں۔

گروپ نے ایکس پر ایک بیان میں مزید کہا کہ 27 نومبر سے اب تک شامی اور روسی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

باغی ترک حمایت یافتہ مرکزی دھارے کے سیکولر مسلح گروہوں کا ایک اتحاد ہے جس میں حیات تحریر الشام بھی شامل ہے، باغیوں کے اس گروپ کو امریکا، روس، ترکیہ اور دیگر ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے تمام فریقوں کی طرف سے کشیدگی میں کمی اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ باغیوں نے شامی فوج پر حملہ کرکے حالیہ دنوں میں پورے ادلب صوبے پر قبضہ کر لیا جو خانہ جنگی کے دوران برسوں میں باغیوں کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔