اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

اسرائیل کے سابق آرمی چیف بھی صہیونی حکومت کیخلاف بول پڑے

02 دسمبر, 2024 15:20

اسرائیل کے سابق آرمی چیف و وزیر دفاع موشے یالون نے اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسلکشی کا الزام عائد کردیا۔

موشے یالون نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کے سخت گیر افراد شمالی غزہ میں فلسطینیوں کا تعاقب کرکے وہاں یہودی بستیاں قائم کرنا چاہتے ہیں۔

سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں متنبہ کرنے پر مجبور ہوں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور ہم سے چھپایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کی جا رہی ہے، اب بیت لہیا نہیں رہا، بیت حنون نہیں رہا، فوج جبالیہ میں مداخلت کرتی ہے اور حقیقت میں اس سرزمین کو عربوں سے پاک کیا جا رہا ہے۔

موشے یالون 2013 سے 2016 تک نیتن یاہو کے دور حکومت میں وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور تب سے صہیونی وزیراعظم کے سخت ناقد رہے ہیں

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔