اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیاں: پاکستان استثنیٰ کیلئے سرگرم

03 دسمبر, 2024 13:49

پاکستان کی جانب سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنا لینے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور توانائی بحران کے پیش نظر پابندیوں کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا کو قائل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کہ ایران گیس منصوبے پر پابندیاں ختم کی جائیں، اس مقصد کے لیے بھرپور لابنگ اور مؤثر دلائل پیش کیے جائیں گے تاکہ استثنا حاصل کیا جا سکے۔

حکومتی عہدیداروں نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے پہلے ہی پاکستانی سرزمین پر 80 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دی تھی تاہم جیوپولیٹیکل صورتحال کے پیش نظر امریکی پابندیوں کے خلاف درخواست دائر کرنے کا منصوبہ موخر کر دیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کا ارادہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ایران گیس منصوبے پر پابندیوں کا مسئلہ مؤثر انداز میں اٹھایا جائے، اس کے لیے سیاسی اور تکنیکی دلائل کا سہارا لیا جائے گا تاکہ منصوبے کی تکمیل ممکن ہو سکے۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ پاکستان کے توانائی بحران کو کم کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر امریکا اپنی پابندیوں میں نرمی کرے تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے بھی ایک مثبت قدم ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔