عمران سے تعلق امریکا کیلئے خطرناک، امریکی اخبار کا ٹرمپ کو مشورہ

عمران خان سے تعلق امریکا کیلئے خطرناک ہے، امریکی اخبار کا ٹرمپ کو مشورہ
امریکا کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر کے ایک مضمون میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے۔
مضمون میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی سیاست سے تعلق امریکا اور امریکی مفاد کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، ان کی سیاست امریکی دشمنی پر مبنی ہے۔
کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے امریکا مخالف مہم سے عوام میں مقبولیت حاصل کی، بین الاقوامی تعلقات عامہ کے حوالے سے عمران خان کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔
اخبار کے مضمون میں لکھا گیا کہ طالبان کی حمایت، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کو امریکا سپورٹ نہیں کر سکتا۔

مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان ایک متنازعہ شخصیت ہیں اور امریکی حکومت کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی، لہٰذا امریکی حکومت اور سیاست کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے۔
امریکی اخبار کے مضمون میں لکھا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ دیرینہ اور مشترکہ مفادات پر مبنی رہے ہیں، اس لیے بانی پی ٹی آئی کی کسی قسم کی حمایت سے دو طرفہ تعلقات میں رخنے پڑ سکتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












