کم آبادی والا وہ شہر جہاں فون اور وائر لیس ڈیوائسز پر پابندی ہے

کم آبادی والا وہ شہر جہاں فون اور وائر لیس ڈیوائسز پر پابندی ہے
دنیا کے سب سے پرسکون شہر کا دورہ کرنا دلچسپ لگ سکتا ہے لیکن اپنے دوستوں اور خاندان کو اپنے تجربے کے بارے میں بتانا ایک حقیقی چیلنج ہوسکتا ہے۔
ان دنوں ہم میں سے زیادہ تر اپنے فون میں لگے رہتے ہیں اب چاہے وہ گوگل میپس کے ساتھ نیویگیٹ کرنا ہو، انسٹاگرام یا ٹک ٹاک پر تازہ ترین پوسٹس کی جانچ پڑتال کرنا ہو، یا پھر یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھا ہو۔
لیکن یہ شہر کسی بھی چیز کے برعکس ہے جس کے ہم میں سے زیادہ تر عادی ہیں، حیران کُن طور پر یہاں نہ موبائل استعمال غیر قانونی ہے بلکہ اس شہر میں مائیکرو ویو پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
گرین بینک، مغربی ورجینیا میں، معاملات زندگی کافی مختلف ہیں کیونکہ 2023 تک صرف 52 افراد کی آبادی والے اس چھوٹے سے شہر میں وائی فائی اور دیگر وائرلیس ڈیوائسز پر پابندی عائد کرنے کے سخت قوانین ہیں۔
پابندی آس پاس ہونے والے اہم سائنسی کاموں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ہے، یہ سب اس شہر کو اتنا منفرد بناتا ہے لیکن جدید زائرین کے لئے تھوڑا سا مشکل بھی ہے۔
اس پابندی کی وجہ علاقے میں ہونے والی جدید سائنسی تحقیق ہے، گرین بینک ایک بڑی دوربین اور دیگر حساس ڈیوائسز کا گھر ہے جو نیشنل ریڈیو فلکیات آبزرویٹری کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وائرلیس ڈیوائسز اگر آس پاس استعمال کیے جاتے ہیں تو ان اہم کارروائیوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












