سفیان مقیم نے ٹی20 میں نیا ریکارڈ بناڈالا

دوسرا ٹی20؛ سفیان مقیم نے نیا ریکارڈ بناڈالا (فوٹو: فائل)
زمبابوے کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے پاکستان کیلئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے محض 2.4 اوورز میں 3 رنز کے عوض 5 زمبابوین بلےبازوں کو پویلین روانہ کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
سفیان مقیم کے تاریخی بالنگ اسپیل نے انہیں دنیا کا تیسرا جبکہ پاکستان کیلئے پہلا بہترین بالنگ فیگر حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ پاکستان نے زمبابوے کو روند ڈالا
اس سے قبل ملائیشیا کے سیزر ادریس نے 8 رنز کے عوض 7 جبکہ سنگاپور کے ایچ بھردواج نے 3 رنز پر 6 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ پاکستان کیلئے یہ کارنامہ عمر گُل نے دو مرتبہ سرانجام دیا سال 2009 ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لیںڈ کیخلاف 6 رنز دیکر 5 جبکہ 2013 میں جنوبی افریقہ کیخلاف بھی یہی کارنامہ دوبارہ دہرایا تھا۔
واضح رہے کہ زمبابوے نے دوسرا ٹی20 میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 58 رنز کا ہدف دیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












