سی آئی ڈی کی واپسی! پہلی قسط، وقت اور دنوں کا اعلان ہوگیا! جانیے

سی آئی ڈی کی واپسی! پہلی قسط، وقت اور دنوں کا اعلان ہوگیا! جانیے (فوٹو: فائل)
بھارت کے مقبول ترین کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی 6 سال کے طویل وقفے کے بعد واپسی کیلئے تیار ہے۔
سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نے ایک ڈرامے کی جھلک دکھاتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معروف کرائم ڈرامہ سیریل کی واپسی کی تاریخ اور دن کا بتایا گیا ہے۔
سی آئی ڈی 21 دسمبر سے 2024 سے 6 سال بعد واپسی کرے گا جبکہ ہر ہفتہ اور اتوار قسط جاری کی جائیں گے، ناظرین یہ ڈرامہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے دیکھ سکیں گے۔
ڈرامے کی واپسی کیساتھ پرانی کاسٹ شیواجی ستم (اے سی پی پردیومن) اور آدتیہ سریواستو (انسپکٹر ابھیجیت) کو بھی بلایا گیا ہے تاکہ ناظرین کو متوجہ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: سی آئی ڈی کی پہلی قسط کب آئے گی؟ شوٹنگ کا آغاز ہوگیا
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ سی آئی ڈی سیزن 2 کا پریمیئر کرسمس 2024 کے قریب متوقع ہے، جس میں شو کے سب سے مزاحیہ کردار دنیش پھڈنس کو یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈرامے میں انسپکٹر فریڈرکس کا کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بہن پر قتل کا الزام؛ نرگس فخری کا ردعمل بھی سامنے آگیا
واضح رہے کہ سی آئی ڈی جنوری 1998 سے اکتوبر 2018 تک سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا رہا، بعدازاں چینل انتظامیہ اور ڈائریکٹر کے درمیان اختلافات کی باعث اسے اچانک بند کردیا گیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












