ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

شادی ہال بُک کروانے والے الگ سے ٹیکس دیں گے؟ نیا قانون آگیا

06 دسمبر, 2024 18:26

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی ہالز پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا، یہ ٹیکس ہال مالکان کے بجائے بکنگ کرنے والے سے علیحدہ سے وصول کیا جائے گا۔

جی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ایف بی آر حکام سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال میں تقریب کرنے پر بکنگ کرانے والی پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا مزید بتایا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔ شادی ہال مالکان اب صرف کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کریں گے۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں، شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر کی پالیسی کا خیال رکھیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔