بائیک پر اونٹ بیٹھا کر لیجانے کی ویڈیو وائرل

بائیک پر اونٹ بیٹھا کر لیجانے کی ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)
اونٹ کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لیجانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد ایک مصروف سڑک پر اپنی موٹرسائیکل پر اونٹ لے کر جارہے ہیں۔
ویڈیو میں سواری کے دوران اونٹ کو کراہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے کیونکہ اس کے پاؤں بے دردی سے گردن کیساتھ باندھے ہوئے ہیں تاہم ویڈیو کس مقام اور کہاں کی ہے ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: شادی میں دلہا کا پالتو کتے کیساتھ رقص، ویڈیو وائرل
البتہ ویڈیو کے دوران نظر آنے والے سائن بورڈز پر عربی میں الفاظ درج ہیں۔
دوسری جانب ویڈیو پر بےزبان جانور کیساتھ ایسے سلوک پر صارفین شدید غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












