2 ماہ میں حماس نے 32 صہیونی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا

غزہ جنگ؛ زمینی کارروائی میں کتنے اسرائیلی فوجی جہنم رسید ہوئے؟ (فوٹو: فائل)
فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس کے ہاتھوں گزشتہ دو ماہ کے دوران شمالی غزہ میں 32 صہیونی فوجی جہنم واصل ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور بیت لاہیہ میں 32 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔
خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں صیہونی قابض افواج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: حماس کا حزب اللہ اور اسرائیل کے جنگ بندی پر بیان سامنے آگیا
دراین اثناء الاقصی شہداء بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں جاسوسی کے دوران صیہونی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی تک کوئی قیدی نہیں ملے گا، حماس کا دوٹوک موقف
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیہ میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












