غیر اخلاقی ڈراموں کی ڈبنگ؛ طالبان نے ٹی وی چینل بند کروادیا

غیر اخلاقی ڈراموں کی ڈبنگ؛ طالبان نے ٹی وی چینل بند کروادیا (فوٹو: فائل)
افغان وزارت اخلاقیات نے ایک اور ٹی وی چینل کو غیر اخلاقی ڈراموں کی ڈبنگ کے الزام پر بند کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں آرزو ٹی وی کے ورکرز پر ملک سے باہر بننے والے غیر اخلاقی ڈراموں کی ڈبنگ کے الزام میں بند کیا گیا ہے جبکہ چینل میں کام کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
طالبان نے ٹی وی کو بند کرنے کے بعد اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام "اسلامی اقدار کے تحفظ، میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے اور سماجی نظم کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری تھا”۔
مزید پڑھیں: حجاب کی خلاف ورزی! ایران نے سخت سزائیں متعارف کروادیں
وزارت نے الزام لگایا کہ تحقیقات میں آریزو ٹی وی کے نام اور وسائل کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا، جس میں "غیر سرکاری افراد” کو ایسے مواد کی تیاری اور نشریات کیلئے استعمال کیا گیا جو مبینہ طور پر "اسلامی اصولوں اور افغان روایات سے متصادم” تھا۔
طالبان نے مزید الزام لگایا کہ اس اسٹیشن پر جلاوطن میڈیا تنظیموں کے فنڈز سے پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












