ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

روس کا یوکرین میں رہائشی علاقے پر حملہ، متعدد ہلاک

07 دسمبر, 2024 10:19

یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے زاپوریزیا میں روسی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مقامی گورنر ایوان فیڈوروف نے کہا کہ جمعے کے روز ہونے والے حملوں میں ایک کار گیرج اور سروس اسٹیشن کو نقصان پہنچا۔

ایوان فیڈوروف نے ٹیلی گرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں ایک سڑک پر ملبے کے ساتھ آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ انکے مطابق روس نے زاپوریزیا اور کریوی ریہہ کے رہائشی علاقوں کو نشانا بنایا جس رہائشی عمارت، پٹرول اسٹیشن اور ایک کار کو آگ لگی۔

مزید پڑھیں:شمالی کوریا یوکرین کیخلاف روس کیساتھ میدان میں آگیا

ایوان فیدوف نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 4 اور 11 سال کی عمر کے 2 بچے بھی شامل ہیں، روسی فوج نے جمعے کے روز وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریح پر بھی حملہ کیا جس میں ابتدائی طور پر 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ریاستی ایمرجنسی سروسز ایجنسی کا کہنا ہے کہ کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ امدادی کارکن ایک لاپتہ شخص کی تلاش میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ یہ حملہ یوکرین میں تقریبا 3 سال سے جاری جنگ میں کئی ہفتوں سے جاری اضافے کے بعد کیا گیا ہے، ماسکو نے موسم سرما کے آغاز پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔