جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

امریکا کی شہریت حاصل کرنے والوں کیلئے بُری خبر

09 دسمبر, 2024 14:52

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت حاصل کرنے کا آسان طریقہ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومتی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کریں گے جن میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

دنیا  بھر سے بہت سے افراد صرف بچوں کی پیدائش کے مقصد سے بھی امریکا کا رخ کرتے ہیں تا کہ ان کی اولاد  بغیر کسی پریشانی کے دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی شہری بن سکیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد شہری کو ایف بی آئی سربراہ بنا دیا

تاہم امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کے حامی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  انہیں امریکا میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکا دنیا کے ان چند ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے جہاں والدین کی شہریت کسی بھی ملک کی ہو لیکن اگر  ان کا بچہ امریکا میں پیدا ہوگا تو اس بچے کو فوری امریکی شہریت مل جاتی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔