ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

بشار حکومت کا خاتمہ، شامی فٹبال ٹیم نے کٹ کے رنگ بدل دیے

09 دسمبر, 2024 17:03

شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ملک کی فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کٹ کا رنگ سرخ سے سبز کر دیا۔

یہ پیش رفت شامی باغیوں کی جانب سے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد سامنے آئی ہے، اس اقدام نے بشار الاسد کے خاندان کی چھ دہائیوں پر محیط حکمرانی کو نہ صرف ختم کیا بلکہ انہیں روس فرار ہونے پر بھی مجبور  کیا۔

شام کی فٹ بال فیڈریشن نے فیس بک پر سبز لباس میں ملبوس کئی کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری قومی ٹیم کا یونیفارم اب ایسا دکھائی دے گا۔

فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ شام کے کھیلوں کی تاریخ میں پہلی تاریخی تبدیلی اقربا پروری، جانبداری اور بدعنوانی سے دور ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور ان کے اہل خانہ روس پہنچ گئے ہیں اور انہیں روسی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پناہ دی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔