جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری اہم شخصیت کو مل گئی

10 دسمبر, 2024 14:06

شامی باغی تحریک نے بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری اہم رکن کو دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے محمد البشیر سے ملاقات کی تھی۔

شامی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈر احمد الشرع، وزیراعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد شام میں نئی عبوری حکومت کی سربراہی محمد البشیر کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے شام میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

غیر ملیشام میں مخالف فورسز کے قبضے اور بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک میں عوامی سطح پر جشن جاری ہے۔ ایسے میں ملک میں امن وامان کے قیام اور عبوری حکومت بنانے کیلئے سرگرمیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب موجودہ شامی وزیراعظم غازی جلیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کے زیادہ تر وزرا اب بھی دمشق میں کام کررہے ہیں، اقتدار کی فوری منتقلی یقینی بنانے کیلئے زیادہ تر وزرا کام کررہے ہیں۔

اس ملاقات کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری کی حالت میں داخل ہونے سے بچانا تھا۔ شام پر قبضہ کرنے والے باغی گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پرانی انتظامیہ کو مکمل ختم نہیں کریں گے اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔