جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

شام کا گرنا یورپ کی تباہی کا آغاز ہوگا، بابا وانگا کی پیشگوئی

10 دسمبر, 2024 20:35

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا کی شام سے متعلق پیشگوئی نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو خبردار کردیا۔

دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق اپنی پیش گوئیاں سچ ہوجانے کی وجہ سے مشہور ہونیوالی بابا وانگا نے شام سے متعلق مغرب کی تباہی کی پیشگوئی کی تھی۔

بابا وانگا نے شام کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی میں کہا تھا کہ شام کی تباہی سے ایک تباہ کن عالمی جنگ شروع ہوجائے گی، جیسے ہی شام تباہ ہوگا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی ٹینک دارالحکومت دمشق کے نزدیک پہنچ گئے، باغی خاموش

موسمِ بہار میں مشرق میں جنگ شروع ہوگی جو تیسری عالمی جنگ ہوگی، مشرق میں ہوئی جنگ مغرب کو تباہ کر دے گی، شام فتح کے دہانے پر ہوگا لیکن فاتح ایک نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے شام کی فوجی طاقت کو ختم کرنا شروع کردیا

رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کی صورت میں آئندہ چند ماہ میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

2025 سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئی

باباوانگا کا دعویٰ تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر معدوم جائے گی۔

یورپ میں تنازع کے علاوہ بابا وانگا نے پیش گوئی کی کہ 2043 تک یورپ میں مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔