جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

شاہد آفریدی کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق اہم بیان

11 دسمبر, 2024 10:29

سابق کپتان شاہد آفریدی کا سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر جاری بیان میں لکھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔

مزید پڑھیں:سابق آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔ اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز 12 اگست کو کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ اور چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا بھی چارج شیٹ میں شامل ہے۔ بیان کے مطابق اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال بھی چارجز کا حصہ ہیں۔ جبکہ پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے سے متعلق الگ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ 9 مئی سے جڑے واقعات میں بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید شامل تفتیش ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔