جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پاکستان میں کافی پینے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

11 دسمبر, 2024 11:44

دنیا بھر میں کافی سے محبت کرنے والوں کیلئے ایک بری خبر یہ ہے کہ کافی کی قیمتیں تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کافی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے نتیجے میں کافی پینے والوں کے لیے یہ مشروب مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق عربیکا پھلیاں، جو دنیا کی کافی کی پیداوار کا بڑا حصہ ہیں، اس سال 80 فیصد اضافے کے ساتھ 3.44 ڈالر فی پاؤنڈ تک پہنچ گئیں، جبکہ ستمبر میں روبسٹا پھلیاں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:سبز چائے کا زیادہ استعمال فالج اور امراضِ قلب میں مفید

دنیا کے دو سب سے بڑے کافی پیدا کرنے والے ممالک برازیل اور ویتنام کو موسمی اثرات کی وجہ سے فصلوں کے نقصانات کا سامنا ہے جبکہ کافی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق کافی کے بڑے برانڈز 2025 کے اوائل میں قیمتوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔ برازیل میں 70 سال میں بدترین خشک سالی اور موسلادھار بارشوں نے عربیکا بین کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ ویتنام کی روبسٹا بین کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کافی کی طلب میں اضافے اور پیداوار میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔