جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

11 دسمبر, 2024 17:03

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 3 ہزار 100  روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 2658 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3400 روپے پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 31 ڈالر کے اضافے سے سونے کا بھاؤ 2693 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں فی تولہ سونے کے نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔