پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

قومی کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفامنس کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

12 دسمبر, 2024 12:44

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹم نیلسن کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جب کہ ان کی جگہ مقامی کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھی مستقبل سے متعلق سوچنا شروع کردیا۔

ٹم نیلسن کو ہٹانے کے فیصلے پر بورڈ نے جیسن گلیسپی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، البتہ ریڈ بال ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر بھی بورڈ سے ناراض ہیں۔

ادھر ٹم نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ میں توسیع کے حوالے سے انتظار کررہا تھا کیونکہ ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے۔

ٹم نیلسن کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی افریقا اور اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے مگر پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی خدمات درکار نہیں ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔