باغیوں نے بشار الاسد کے والد کے مقبرے کو نذر آتش کر دیا

باغیوں نے بشار الاسد کے والد کے مقبرے کو نذر آتش کر دیا
دمشق: شامی باغیوں نے معزول صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے مقبرے کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا۔
برطانوی میڈیا بی بی سی کے مطابق شامی مسلح باغیوں نے شام کے سابق صدر اور بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے آبائی علاقے قرداحہ میں واقع انکے مقبرے کو نذر آتش کر دیا۔
شامی باغیوں کی جانب سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے شام بھر میں معزول شامی صدر اور انکے والد کے پوسٹرز اور مجسمے ہٹائے جا رہے ہیں۔
بی بی سی کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیوز میں مسلح شامی باغیوں کو ساحلی علاقے لتاکیا کے شمال مغرب میں واقع قردہہا میں جلتے ہوئے مقبرے کے گرد گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بشار حکومت کا خاتمہ، شامی فٹبال ٹیم نے کٹ کے رنگ بدل دیے
ملک بھر میں شامی باغیوں کی جانب سے مرحوم صدر حافظ الاسد اور انکے بیٹے بشار الاسد کے مجسمے اور پوسٹر اتار دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر بشار الاسد کے حامیوں کو خدشہ ہے کہ انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بشار الاسد کے والد حافظ الاسد نے سنہ 1971 سے سنہ 2000 تک شام پر حکومت کی۔ ان کی موت کے بعد ان کے بیٹے بشار الاسد کو ملک کا صدر بنا دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ حکومت مخالف گروہ ہیئت تحریر الشام کی قیادت میں شامی باغیوں نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر شام پر اسد خاندان کی 54 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کر دیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












